اگر وہ کامیاب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو نیویارک آمد پر گرفتار کیا جائے، نیویارک کے میئر کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی

نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو نیویارک آمد پر گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہوگا کہ نیویارک عالمی قوانین پر عمل درآمد کرتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشگوئی کی ہے کہ ممدانی میئر کے الیکشن میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جیت عوامی بغاوت کا نتیجہ ہوگی۔ واضح رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا.

جواب دیں

Back to top button