وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں برقی منصوبوں اور توانائی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گوادر سمیت بارڈر ایریاز کو قومی گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی، زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے اور توانائی کے دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجلی کی کمی دور کرنے اور عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے نئے قابل عمل منصوبوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کی بہتری صوبے کے ترقیاتی سفر کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے جبکہ عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Read Next
4 دن ago
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،ریڑھیاں مختص مقام پر منتقل
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
جولائی 15, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، دھرنا مؤخر اور او پی ڈیز کی بحالی کا اعلان
Related Articles
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 12, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
مئی 9, 2026


