وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاریاں۔۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت گراں فروشی پر قابو پانے بارے اہم اجلاس ہوا،ڈی جی کماڈیٹیز عمران قریشی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور مانیٹرنگ سسٹم بارے آگاہ کیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2100 سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 5 لاکھ 10 ہزار 320 مقامات کی چیکنگ کے دوران 11 ہزار 896 افراد گرانفروشی کرتے پائے گئے،گرانفروشی کرنیوالوں کو بھاری جرمانے عائد ، 110 افراد گرفتار جبکہ 9 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں، آٹے کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کرنے پر 1255 افراد کو جرمانے عائد جبکہ 14 افراد کو گرفتار کیا گیا، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے قیمتوں کی مانیٹرنگ بارے ایپلی کیشن سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اشیاء کی طلب ورسد اور پیشگی اقدامات بارے رپورٹس متعلقہ اضلاع سے شیئر کی جائیں، سہولت بازاروں میں بھی اشیاء کے معیار پر کڑی نظر رکھی جائے، کیمروں کو مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے،ڈاکٹر کرن خورشید نے واضح کیا کہ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے گی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافلیگ شپ پراجیکٹ،”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد
1 دن ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
3 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
3 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
5 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
Related Articles
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
5 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
1 ہفتہ ago



