*بلدیہ عظمٰی کراچی نے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے ٹیکس میں اضافہ کردیا*

بلدیہ عظمٰی کراچی نے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے بل میں 350 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ ٹیکس 400 روپے سے بڑھا کر 750 روپے کردیا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر افضل زیدی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے ایم یو سی ٹی کے تحت کوئی نیا چارج نہیں لیا جا رہا۔ ماضی میں کمرشل اور انڈسٹریل صارفین سے 5 ہزار روپے وصول کیے جاتے تھے، بعد ازاں میئر کراچی نے اسے 400 روپے مقرر کیا تھا، جو موجودہ بجٹ میں بڑھایا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button