بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیمیں برسات کے باعث الرٹ، پمپنگ اسٹیشنز فعال

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بارش کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تمام ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے، میئر کراچی نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو چکا جس کے باعث پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنانے کے لیے تمام پمپنگ اسٹیشنز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچانے کے لیے فیلڈ میں موجود عملہ مسلسل نگرانی کر رہا ہے جبکہ نکاسی آب کے نظام کی کارکردگی پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button