ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث شہر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے،اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ
کراچی میں قیامِ امن کے لیے تمام اداروں کے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سندھ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی،ملاقات میں شہر کی بہتری، امن و امان کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مستقبل میں رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔






