پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 59 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 11ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی. اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، لاہور کے پرانے بلاکس کی بحالی کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے , الائیڈ ہسپتال، فیصل آباد کے لیے لینیئر ایکسیلیریٹر کی خریداری کے لیے 1 ارب روپے, ڈیفنس ڈچز کو پانی کی فراہمی کے لیے ڈسٹری بیوٹریز اور مائنرز کی استعداد میں اضافے اور توسیع کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے اور اہم نہروں کی لائننگ کے ذریعے کینال کنوینس اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 6 ارب روپے کے فنڈز کی منظور ی دی گئی۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) سیکرٹریٹ کی استعداد میں اضافے اور کالجز کے لیے ERP سسٹم کی فراہمی کے لیے پوزیشن پیپر اور لوکل گورنمنٹ کے دو ملازمین کو انسینٹو الاؤنس دینے کے لیے پوزیشن پیپرکی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔






