امریکہ، ملائیشیا، قطر، ناروے، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار گروپ کرسچئین اکنامک فورم کے 20 رکنی سرمایہ کار وفد کے ارکان کی سابق رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق سے ملاقات ہوئی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل، ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین محکمے کے دیگر افسران ملاقات میں شامل تھے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وفد کو ستھراپنجاب کے اقدامات سے آگاہ کیا اور ستھرا پنجاب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عالمی شہرت یافتہ پروگرام ستھرا پنجاب، ترقیاتی کاوشوں، شفاف پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست ماحول کو بھرپور سراہا۔اس موقع پر وفد نے ستھرا پنجاب پروگرام سے استفادہ کرنے اور ویسٹ ٹو انرجی کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی، جسے صوبائی وزیر بلدیات نے خوش آئند قرار دیا






