جاپان کے شہر ٹویوٹا سٹی میں جاری ورلڈ میئرز کانفرنس 2025 کا دوسرا روز،مرتضٰی وہاب اور سید کمیل حیدر شاہ کا خطاب

جاپان کے شہر ٹویوٹا سٹی میں جاری ورلڈ میئرز کانفرنس 2025 کا دوسرا روز، جس میں مختلف ممالک کی مقامی حکومتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر و نیشنل کاؤنسلز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر سید کمیل حیدر شاہ کر رہے ہیں، جو عالمی سطح پر پاکستان کے بلدیاتی نظام اور اس کے مثبت اقدامات کو اجاگر کر رہے ہیں۔سید کمیل حیدر شاہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر دریائی پٹی اور جنگلاتی علاقوں کے درمیان واقع ہونے کے باعث شدید بارشوں اور سیلابوں سے متاثر رہتا ہے، جس کے باعث مقامی حکومتوں کو عوام کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور نیشنل کاؤنسلز ایسوسی ایشن پاکستان نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں مزاحمتی رہائشی منصوبہ، مفت ایئر ایمبولینس سروس، اور تعلیمی اداروں کی سولرائزیشن شامل ہیں۔کانفرنس کے میزبان میئر ٹویوٹا سٹی اوتا توشی ہیکو (Ota Toshihiko) نے دنیا بھر سے آئے بلدیاتی رہنماؤں کا خیرمقدم کیا، جس پر پاکستانی وفد کی جانب سے ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ 🇵🇰🤝🇯🇵

جواب دیں

Back to top button