*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر ماساتو کانڈا کی قیادت میں وفد کی ملاقات*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر ماساتو کانڈا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اے ڈی بی کے آٹھ رکنی وفدمیں چیف ایڈوائزر کیئیچیرو انوئی، سینئر ایڈوائزر جان جوہون جیونگ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر نوراحمد، ڈائریکٹر جنرل لیا سی گوتیرز، کنٹری ڈائریکٹر ایمافین، ڈی ڈی جی کیتھی مارش شامل تھے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کا خیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہا۔ملاقات میں پنجاب کی ڈویلپمنٹ سے متعلق امور پر گفتگوہوئی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں ایشین ڈویلپمنٹ کی معاونت کو قابل قدر قرار دیا۔ پنجاب میں موسمیاتی موافقت کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شہری اور دیہی انفراسٹرکچر کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اے ڈی بی کے ساتھ ٹرانسفارمیٹو موبیلیٹی اور کلین انرجی منصوبوں پر دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو پاکستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپانی اداروں جیٹرو، جائیکا اور میٹی کے ساتھ ورکنگ ریلیشنز کا ذکر کیا۔پنجاب اے ڈی بی کی نئی کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی 2026-2035ء کو اہم قرار دیتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی ترجیحات اے ڈی بی کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ماضی میں اے ڈی بی کے تعاون پر شکریہ ادا کیاہے۔ اے ڈی پی کے کلین انرجی پروگرام سے کمیونٹیزنے استفادہ کیاہے۔ زرعی شعبے میں خواتین کی شمولیت بڑھانے میں اے ڈی بی کا کردار اہم رہاہے۔ پنجاب آبادی اور معیشت کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے اہم صوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب موسمیاتی تبدیلی کے خلاف قومی جدوجہد کا مرکز ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے Access to Clean Energy Investment Programکے لئے اے ڈی بی کے تعاون کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے ہیومن کیپٹل ڈویلپمنٹ کے لئے اقدامات پر اے ڈی بی کو سراہا۔ موجودہ تباہ کن سیلاب موسمیاتی آفات کی سخت ترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی کے تعاون سے فلڈ رسک مینجمنٹ سسٹم مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کے لئے اے ڈی بی کی معاونت قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پاکستان کا پہلا صوبائی کلائمیٹ ڈیٹا سینٹر ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی منصوبہ بندی اور گرین انفراسٹرکچر کی رہنمائی کرے گا۔ پنجاب میں سرکاری خدمات کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی برآمدی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر بھی غور کیا گیاہے۔ اے ڈی بی کے مالیاتی تعاون پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شکریہ ادا کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب جنوبی ایشیا کاماحول دوست ترقی اور پائیدارجدید ٹرانسپورٹ کا ماڈل صوبہ بنے گا۔ اے ڈی بی کے تعاون سے عوام کیلئے خوشحال اور محفوظ مستقبل کیلئے پرعزم ہیں۔ حکومت پنجاب ایشین ترقیاتی بینک کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کا اعادہ کرتی ہے۔ اے ڈی بی معاونت سے پنجاب کی جامع ترقی چاہتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button