وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گجرات سے ریکارڈ مدت میں سیلابی پانی کے نکاس پر ریسکیو ٹیم اور اداروں کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پانچ ستمبر کو گجرات کے دورے کے بعد پانچ شہروں سے واسا کی مشینری اور عملہ سیلابی پانی کے نکاس کے لئے مامور کیاگیا۔صرف چار دِن میں اداروں اور عملے نے دن رات کام کرکے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ گجرات میں زندگی معمول پر لوٹ آئی ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی خدمت کے اسی جذبے اور معیار سے کام کررہے ہیں ۔ تاریخ کا بدترین سیلاب بہت بڑا چیلنج ہے، اللہ تعالی کی مدد سے اس میں سرخرو ہوں گے ۔ عوام کی جان ومال، خوراک، علاج، رہائش پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ریسکیو کے بعد بحالی کا عمل بھی تیزی سے آگے بڑھے گا ۔ ریسکیو آپریشن میں شریک تمام اداروں کے افسران اور عملے نے دن رات محنت کی، یہ ہمارے ہیروز ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فصلوں اور دیگر نقصانات کا ازالہ کریں گے، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ریسکیو کے بعد صوبے میں پلاننگ کے نئے عمل کا بھی آغاز کریں گے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






