سموگ کے خاتمے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کا اہم اقدام۔پنجاب میں 60 ہزار سے زائد افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی۔ رضاکاران دیگر ہنگامی حالات کی طرح سموگ کے خلاف آگاہی مہم اور فیلڈ آپریشنز میں مدد کریں گے۔ اسی حوالے سے محکمہ داخلہ میں پنجاب چیریٹیز کمیشن، سول ڈیفنس اور محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں ماحول کے تحفظ کیلئے سرگرم تنظیموں نے شرکت کی اور سموگ کے خلاف مربوط و منظم لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا.






