نان پی یو جی ایف سٹاف کو سال 2014 سے تاحال ابزارپشن کے کوٹہ سے محروم رکھا گیا ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز) نان پی یو جی ایف سٹاف کی پی یو جی ایف سٹاف نیں ابزارپشن سال 2014 سے تاحال نہیں کی گئی لوکل کونسل بورڈ ملازمین سے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس سے صوبہ بھر کے نان پی یو جی ایف بلدیاتی ملازمین مین سخت بے چینی پائی جا رہی ہے۔نان پی یو جی ایف ملازمین کے کیسز کی فہرست جو لوکل کونسل بورڈ نے تیار کی ہے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی صریحاً خلاف ورزی ھے کیونکہ اعلیٰ عدلیہ نے تھرڈ ڈویژن کو بھی اہل قرار دیا ہے جب کہ LCB نے ایسے کنڈیڈیٹس کو نااہل قرار دیا ہے۔ سال 2014 سے سال 2024 تک کی کل بھرتی کے کوٹہ کے مطابق نان پی یو جی ایف سٹاف کو Absorp نہ کرنا قرین انصاف نہ ہے۔کوٹہ کے تحت صرف ڈیپارٹمنٹنل امتحان کے بعد اہل عملہ کو ابزارپشن دی جانی چاہئے۔

بلدیاتی ملازمین کو ان کا حق نہ ملنے پر احتجاج کیا جا سکتا۔حقداروں کی حق تلفی کرنے سے ملازمین میں بے چینی پھیل رہی ھے۔لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے اپنے چہیتوں کو نوازنے کے لئے اہل عملہ کو بھی تھرڈ ڈویژن کی بناء پر نا اہل کیا جاکر ابزارپشن کی دوڑ سے باہر کرنا قرین انصاف نہ ہے اور ایسا کرنا سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کی صریحاً خلاف ورزی کے مترادف ہے۔بلدیاتی ملازمین نان پی یو جی ایف کو 2014 سے 2024 تک ابزارپشن کا حق نہ ملنا اور غیر مستحق اور اپنوں کو آگے لانے سے بلدیاتی ملازمین کی حق تلفی کی جا رہی ہے اور اعلیٰ عدلیہ کے منافی سر گرمیوں کی وجہ سے نان پی یو جی ایف ملازمین میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے۔سال 2014 سے لے کر تاحال 2024 تک زائد از 400 پوسٹوں کا کوٹہ نان پی یو جی ایف سٹاف کا بنتا ہے اگر اتنی تعداد میں نان پی یو جی ایف سٹاف کو پی یو جی ایف میں Absorp نہ کیا گیا تو ملازمین کے حق کے احتجاج عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا پختونخوا کے عہدیداران شوکت کیانی،محبوب اللہ، حاجی انور کمال خان مروت اور سلیمان خان ہوتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے صوبائی حکومت بذریعہ وزیر اعلیٰ ، وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی و سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پر زور مطالبہ کیا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کی پاسداری عمل میں لاتے ھوئے اہل نان پی یو جی ایف ملازمین کو سال 2014 سے تاحال کوٹہ کے مطابق حسب سابق محکمانہ امتحان کے بعد ابزارپشن کا حق دیا جائے اور غیر مستحق لوگوں کو ابزارپشن کا بے جا حق دینے پر ملازمین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں بصورت دیگر بلدیاتی ملازمین سڑکوں پر حق لینے کے لئے نکلیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button