وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی مری آمدپر شانداراستقبال کیاگیا اورکارکنوں نے پھولوں سے گاڑی ڈھانپ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری کے پہلے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکو روم، پری کیتھ روم، ایس کے روم،کیتھ لیب کا دورہ کیااورجدید ترین مشین کا معائنہ بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مری میں پہلی جدید ترین کیتھ لیب کے قیام پر اظہار تشکرکیا۔پوسٹ کیتھ لیب میں پروسیجر مکمل کرانے اشتیاق، حنیف، منیر، دلدار خان کی عیادت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تسلی دی اور صحت یابی کیلئے دعاکی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کو پھل اور تحائف پیش کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کنسلٹنٹ، ڈاکٹر اور سٹاف سے بات چیت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ یہ سب مریض میرے اپنے ہیں، ان کا بہت خیال رکھنا۔اب دل کے امراض میں مبتلا کسی فرد کو مری سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔اعلان کرنے والے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں،ہم کام کرنے والے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نواز شریف ہسپتال میں مریضوں کی آمدورفت کیلئے گاڑیاں بھی مختص کی گئیں۔نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر میں 16- مریضوں کی انجیو گرافی ہوچکی ہے۔کارڈیالوجی سنٹر او پی ڈی میں روزانہ 215 سے زائد مریض اور 21 مریض ایڈمٹ ہوتے ہیں۔نواز شریف نے ریڈیالوجی سینٹر میں سی سی یو، ایچ ڈی یو، کارڈیالوجی وارڈ، ریسسی ٹیشن روم اور تین سپیشل وارڈ قائم کیے۔ سامبلی ہسپتال کی پہلی چیف پیٹرن محترمہ فاطمہ جناح تھیں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



