خیبرپختونخوا میں اپنی نوعیت کی پہلی سٹیٹک فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری "پراونشل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اینڈ سنٹر فار ریسرچ”کا افتتاح

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے حیات آباد پشاور میں 905 ملین روپے کی لاگت سے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی سٹیٹک فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری "پراونشل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اینڈ سنٹر فار ریسرچ”کا افتتاح کر دیا۔جدید ترین ٹیسٹنگ سہولیات پر مشتمل یہ لیبارٹری حکومتی سطح پر آئی ایس او(ISO) کے معیارات سے ہم آہنگ ہے۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امینخانگنڈاپورنےکہاہےکہ”صوبے میں جدید ترین فوڈ ٹیسٹنگ لیب اور ریسرچ سنٹر کا قیام بلاشبہ ایک بہترین اقدام ہے جس پر متعلقہ حکام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

صوبائی حکومت شہریوں کو کھانے پینے کی محفوظ اور صحت مند اشیاءکی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

جدید لیبارٹری اور ریسرچ سنٹر کا قیام اس سلسلے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،آج سٹیٹ آف دی آرٹ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور ریسرچ سنٹر کے افتتاح سے صوبے میں فوڈ سیفٹی رجیم کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

Back to top button