حکومت پنجاب 9 اضلاع کےڈپٹی کمشنرز سمیت 16 اعلٰی افسران،پولیس سروس گریڈ 20 کے 12 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

حکومت پنجاب 9 اضلاع کےڈپٹی کمشنرز سمیت 16 اعلٰی افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سلمیٰ سلیمان ڈپٹی کمشنر، خانیوال کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ملیحہ رشید ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔جہانزیب حسین لابرایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ صحت و آبادی، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔محمد اشرف ڈپٹی کمشنر، بھکر کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

احسان علی جمالی ایڈیشنل سیکرٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کیا گیا ہے۔ صفی اللہ خان ڈپٹی کمشنر، چنیوٹ کومحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔عائشہ رضوان کو ڈپٹی کمشنر، چنیوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر راجن پور کومحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران حسین رانجھا کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کیا گیا ہے۔سمیع اللہ فاروق ایڈیشنل سیکرٹری (ویلفیئر)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ساہیوال خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ عمران توقیر ڈپٹی کمشنر، وہاڑی کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خالد جاوید گورایہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کیا گیا ہے۔سید منور عباس بخاری ڈپٹی کمشنر، کوٹ ادو کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ توقیر الیاس چیمہ وائس کمشنر، پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو تعینات کیا گیا ہے۔ امیرہ بیدار ڈپٹی کمشنر، لیہ کو مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں تعینات آصف علی خو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20 ڈی آئی جی عہدہ کے 12 پولیس افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں تبدیل ہونے والوں میں 6 ریجنل پولیس آفیسرز بھی شامل ہیں۔آر پی او فیصل آباد زیشان اصغر کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ویلفئر اینڈ فنانس تعینات ۔آر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجا کمانڈنٹ پولیس سجیل آف اینٹلی جنس پنجاب سہیل اختر سکھیرا کو تبدیل کر کےآر پی او فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سپیشل برانچ پنجاب خرم شہزاد حیدر کو تبدیل کر کے آر پی او گوجرانولہ ۔آر پی او بہاولپور راے بابر سعید کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی سپیشل برانچ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب غازی صلاح الدین کو تبدیل کر کے آر پی او بہاول تعینات کیا گیا ہے۔آر پی او ساہیوال محبوب رشید میاں کو تبدیل کر کے کمانڈنٹ پولیس سکول آف اینٹلی جنس پنجاب تعینات کیا گیا ہے سٹی پولیس آفیسر گوجرانولہ رانا محمد ایاز سیلم کو تبدیل کر کے ار پی او ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔آر پی او ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان منج کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب تعینات کیاگیا ہے ۔ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب محمد اظہر اکرم کو تبدیل کر کے آر پی ڈی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی سردار غیاث گل خان کو تبدیل کر کے سی پی او گوجرانولہ تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button