وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِنگرانی ’سُتھرا پنجاب‘ پروگرام کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی سے پورے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ محض آغاز ہے، اس سلسلے کو مرحلہ وار آگے بڑھاتے ہوئے اب ویسٹ ٹو ویلیو فیز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے ’فوربز‘ نے اپنی رپورٹ میں جس طرح سُتھرا پنجاب کی افادیت کو اجاگر کیا اُس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ وہ ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ’فوربز‘ نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ ’سُتھرا پنجاب‘ ایک ہی حکومتی انتظام میں دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا نظام ہے جس سے 25 ہزار دیہات اور تمام شہروں کے 13 کروڑ عوام کو صفائی کی معیاری خدمات مہیا کیا جا رہی ہیں۔ جریدے نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں صفائی کے نظام سے جکارتہ سے لے کر نیروبی تک تمام ممالک سبق سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مشورہ دیا گیا کہ اتنے بڑے پیمانے پر صفائی کا سسٹم متعارف کرانے کی بجائے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مخصوص علاقوں سے آغاز کیا جائے تاہم وزیراعلیٰ کا ویژن قابلِ تعریف ہے کہ انہوں نے تمام شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام بیک وقت شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور آج الحمداللہ نہ صرف لاکھوں خاندانوں کو روزگار کے بالواسطہ اور بلاواسطہ مواقع ملے ہیں بلکہ ایک نئی مقامی انڈسٹری وجود میں آچکی ہے جو ترقی یافتہ ممالک سے کسی طور پر بھی کم نہیں۔ اللہ کے فضل سے صرف آٹھ ماہ کی مدت میں پنجاب ایک لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی برازیل میں حالیہ ماحولیاتی کانفرنس ’کاپ تھرٹی‘ میں شرکت کے موقع پر بھی کئی ممالک کے پروگرام نے ’سُتھرا پنجاب‘ پروگرام کے ماحول پر مثبت اثرات کا اعتراف کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صرف آٹھ ماہ میں وہ کچھ کر دکھایا جو گزشتہ پچھتہر برسوں میں نہیں ہوا۔ اب عالمی میڈیا ہماری تعریف کر رہا ہے کہ کس طرح پنجاب ٹرانسفارم کر رہا ہے جبکہ بزدار حکومت کے دوران اخبار ’گلف نیوز‘ نے ایک رپورٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے قرار دیا کہ کس طرح سابق حکومت نے ماحول کا تباہ کیا۔ لاہور گندگی کے ڈھیروں سے بھرا تھا۔ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ کوڑے کی چھانٹی (سیگری گیشن) کے ذیعے بائی پراڈکٹ بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں ہر روز پنجاب بھر میں جمع ہونے والے پچاس ہزار ٹن کوڑے کو بروئے کار لایا جائے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع ہونے والے پروگرام سُتھرا پنجاب کو تین آئی ایس او سرٹیفکیٹ بھی مل چکے ہیں۔ یہ پورا نظام اے آئی بیسڈ اور ڈیجیٹائز ہے۔ ذیشان رفیق نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے صفائی کے اِس نظام کو سراہا۔ میڈیا نمائندوں کے سوالات پر انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ڈی مارکیشن کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات ملتے ہی انتخابات کرا دیے جائیں گے۔ جہاں پرفارمنس ٹھیک نہ ہو وہاں سخت ایکشن لیا جاتا ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
Read Next
2 دن ago
ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید کی وفد کے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنگت فاؤنڈیشن زاہد اسلام سے دارالضیافہ منصورہ میں ملاقات
2 دن ago
وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مضبوط لوکل گورنمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
2 دن ago
پی ڈی پی کا جائزہ اجلاس،وزیر بلدیات کی زیرنگرانی ای ٹینڈرنگ،کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوگا،ذیشان رفیق
3 دن ago
Zeeshan thanks Prime Minister for praising “Suthra Punjab”
3 دن ago
وزیراعلٰی مریم نواز کے صفائی کے ویژن کا ملکی اور عالمی سطح پر سراہے جانا ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
Related Articles
محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب میں نئے بھرتی ہونے والے چیف آفیسرز اور میونسپل آفیسرز کا 5 واں لازمی پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس مکمل
5 دن ago
پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے،امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری
7 دن ago
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلمپنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال ہاشم کی چیئرمین جی سی ایل آئی میجر جنرل (ر) شاہد محمود سے ملاقات
7 دن ago



