حکومت پنجاب نے تین افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آصف حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ کی خدمات ایل ڈی اے کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ شبیر حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔طیب حیات ڈپٹی سیکرٹری فنانس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری عبداللہ خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب تعینات کردیا گیا ہے۔عمر اویس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری تعینات کردیا گیا ہے۔






