ضلع لاہور میں پانچ نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن، تعداد10 ہوگئی،حد بندیاں بھی کردی گئیں

‏تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا ضلع بن گیا۔لاہور میں مزید پانچ تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد لاہور میں ریونیو تحصیلوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔اس سلسلہ میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی طرف سے لاہور کی تمام تحصیلوں کی از سر نو حد بندیوں کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی۔محکمہ سروسز پنجاب نے چند روز قبل پانچ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کر دی تھیں۔ نئی پانچ تحصیلوں میں نشتر ، واہگہ ،علامہ اقبال ، راوی اور صدر شامل کی گئی ہیں۔اس سے قبل لاہور کو پانچ تحصیلوں سٹی،کینٹ، ماڈل ٹاؤن، رائے ونڈ اور شالیمار میں تقسیم کیا گیا تھا۔لاہور ریونیو تحصلیں 10 جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نو زونز پر مشتمل ہے ۔نئی تحصیلوں کے نقشے بھی تیار کروا لئے گئے ہیں۔واضع رہے کہ یونین کونسلوں کی حد بندیوں میں بھی ریونیو تحصیلوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔تحصیلوں کی حد بندیوں کے بعد چارج، سرکل بعد میں شامل کئے جائیں گے۔ابھی موضع جات کا تعین کیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button