خیبرپختونخوا کے مفلوج بلدیاتی نظام کے فعالیت، صوبائی حکومت کی بار بار وعدہ خلافی کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا احتجاجی دھرنا اج چوتھے روز بھی جاری ہے۔جس میں صوبہ بھر سے بلدیاتی نمائندوں، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بلدیاتی نمائندگان کے احتجاجی دھرنا سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار، مئیر پشاور حاجی زبیر علی، ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مولنا نیک الزمان، آصف اقبال داودزئی، عوامی نیشنل پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ، ہارون صفت,غلام حقانی، عادل خان، سعود خان، ارباب وصال، ایوب قریشی، فرحاد خان، شاہ خالد و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ

خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کو گزشتہ چار سال سے مفلوج رکھا گیا ہے صوبائی حکومت نے بار بار وعدے کیے مذاکرات وعدے کیے مگر کسی وعدے کو پوار نہیں کرسکی صوبائی حکومت جس کے بعد پرامن احتجاج ہی ہمارا قانون آئینی حق ہے۔بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی کا رخ کیا اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے گھنٹوں خیب روڈ کو ہر کسی کی امد رفت کے لیے بند رکھے رکھا۔خیب روڈ پر بلدیاتی نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی نثار باز بھی پنچ گیے۔ ممبر صوبائی اسمبلی نثار باز احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال سے جس بہترین انداز میں اپ مقامی حکومتوں کے فعالیت کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑ رہے ہیں۔ نثاز باز سے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات فوری حل کرتے ہوئے اور صوبہ خیبرپختونخوا کی معاشی حالت کو دیکھتے موجودہ بلدیاتی نمائندوں کے مدت میں توسیع کی جائے۔احتجاجی دھرنا سے مذاکرات کے لیے کمشنر پشاور کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر، اے سی کینٹ و دیگر سرکاری حکام احتجاجی دھرنا میں پنچ گئے جنہوں نے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مذاکراتی کمیٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار، مئیر پشاور حاجی زبیر علی، ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل، زیشان غزنی خیل، فرہاد خان سے مذاکرات کے بعد وعدہ کیا کہ صوبائی حکومت کے مطابق بروز جمعرات تک وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا سے باقاعدہ ملاقات کرینگے جس میں بلدیاتی نمائندوں کے تمام مسائل پر بات چیت ہوگی۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نے کمشنر پشاور کی سربراہی میں کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حمایت اللہ مایار، حاجی زبیر علی نے اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کمشنر پشاور اور انکہ جرگہ کے مشکور ہے ہم آیندہ جمعتہ المبارک تک احتجاج ملتوی کرتے ہیں اس اعلان کیساتھ کہ آیندہ جمعرات تک اگر وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہیں ہوتی ہے یا وزیر اعلیٰ کیساتھ بامعنی مذاکرات نا ہونے یعنی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں آیندہ جمعتہ المبارک سے دوبارہ احتجاجی دھرنا کا اغاز ہوگا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائیگا اور مطالبات منظوری تک احتجاج جاری رہیگا۔حمایت اللہ مایار، حاجی زبیر علی، عزیز اللہ مروت، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتطار خلیل نے تمام بلدیاتی نمائندوں، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، انتطامیہ، پولیس سب کا مشترکہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے بھرپور ساتھ دینگے۔






