پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے مفلوج بلدیاتی نظام کے فعالیت کے ترقیاتی فنڈز و اختیارات عدم فراہمی کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی دھرنا تیسرے دنو بھی جاری رہا۔ تیسرے دن بھی سینکڑوں کی تعداد بلدیاتی نمائندے شریک ہوئے۔بلدیاتی نمائندوں نےخیبرپختونخوا اسمبلی چوک تک واک کرکے خیبرپختونخوا روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔

احتجاجی دھرنا سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار، ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ خان مروت، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل،سابقہ ممبر قومی اسمبلی مولنا نیک الزمان حقانی، تحصیل ویلج نیبر ہوڈ کونسلز چئیرمینوں سعید احمد باچا دیر پایان، ارباب وصال، سعود خان، , نیاز محمد اچر، اصف جاوید، شبیر خلیل، شاہ فیصل غازی و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے نظام کے فعالیت کے لیے مختلف ادوار میں احتجاج کیے، لاٹھی چارج شیلنگ مقدمات کا سامنا کرچکے ہیں صوبائی حکومت متعدد بار بار مذاکرات کے بعد وعدے کرکے یقین دہانی کراچکی ہیں مگر صوبائی حکومت مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی اب تک جس کے بعد ایک دفعہ پھر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر قیادت بلدیاتی نمایندے احتجاجی دھرنا پر مجبور ہے۔بلدیاتی نمائندوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پرامن واک کرتے ہوئے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اج بروز پیر بوقت صبح 11 بجے بلدیاتی نمایندے، سیاسی جماعتوں کے کارکن و عوام، تاجر برادری، وکلاء برادری، طلباء تنظیمیں سب جناح پارک پنچ کر احتجاجی دھرنا میں شامل ہو صوبائی حکومت کیطرف سے اج بروز پیر مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہے مگر اج بروز پیر مزاکرات منسوخی یا ناکامی کی صورت میں وزیر اعلیٰ ہاوس کا گیھراؤ کرنے کا اعلان کرتے ہے۔






