میئرپشاورحاجی زبیر علی اور میئر مردان حمایت اللہ مایار کی زیر قیادت خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا

پشاور( بلدیات ٹائمز)میئرپشاورحاجی زبیر علی اور میئر مردان حمایت اللہ مایار کی زیر قیادت خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا ‘ اس دوران بلدیاتی نمائندوں نے اپنے مطالبات کے لیے نعرہ بازی کیں ‘ بروز پیر بلدیاتی نمائندے میئر پشاورحاجی زبیر علی کے آفس پہنچیں جس کے بعد سٹی کونسل ہال میں اکٹھے ہونے کے بعد میئر پشاورحاجی زبیر علی نے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ چارسالوں سے صوبے کے بلدیاتی نمائندوں کو انکے حقوق نہیں دئیے گئے جو کہ نہ صرف بلدیاتی نمائندوں بلکہ عوام کے ساتھ بھی ظلم ہے ہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار سال سے صوبائی حکومت نے متنازع ترمیم کے ذریعے صوبے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں ، میئر چیئرمینز کو فنڈز نہیں دئیے اور عوام کے حقوق کو سلب کیے رکھا

انہوں نے کہاکہ آج پشاور میں ہونے والا یہ احتجاج صرف ایک شہر یا ایک طبقے کا احتجاج نہیں بلکہ پورے صوبے کی آواز ہے، چترال سے لے کر خیبر ایجنسی تک تمام بلدیاتی نمائندے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، سٹی میئرز، تحصیل چیئرمینز، این سیز اور وی سیز کے چیئرمینز، خواتین کونسلرز اور اقلیتی کونسلرز سب یکجا ہوکر اپنے حقوق کے لیے میدان میں نکلے ہیں، میئر پشاور میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس جدوجہد میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر سب نمائندے شریک ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین صاحبان بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، حالانکہ صوبے میں ان کی جماعت کی حکومت ہے، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ مسئلہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ بلدیاتی نظام کے استحکام اور عوامی حقوق کا مسئلہ ہے، میئر پشاور گزشتہ سال کی طرح آج بھی ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں، لیکن اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، میئر پشاور ہم اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے، یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بلدیاتی اداروں کو مکمل اختیارات اور فنڈز فراہم نہیں کیے جاتے، میئر پشاور ہم تصادم نہیں چاہتے، لیکن اپنے حقوق سے دستبردار بھی نہیں ہوں گے، لہزا ہمیں مجبور نہ کریں کیونکہ عوام نے ہمیں خدمت کے لیے منتخب کیا ہے، اور ہم عوامی مینڈیٹ کا تحفظ ہر صورت کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button