وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ترقیاتی جائزہ اجلاس

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر آزاد کشمیر میاں عبدالوحید، وزرائے حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، دیوان علی خان چغتائی، سردار جاوید ایوب، چوہدری رفیق نئیر، عامر یاسین، ظفر اقبال ملک، سردار ضیاء القمر، علی شان سونی، چوہدری محمد رشید، سید بازل علی نقوی اور مشیر حکومت سردار فہد یعقوب خان نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری ( ترقیات ) آزاد کشمیر خوشحال خان، سیکرٹریز حکومت اور سربراہان محکمہ جات نے شرکت کی۔ ترقیاتی جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات ) عاطف الرحمٰن نے ترقیاتی عمل کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ترقیاتی جائزہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 10 دسمبر تک تمام محکمات ترقیاتی فنڈز کی 100 فیصد یوٹیلائزیشن یقینی بنائیں، وقت کم ہے، کم وقت میں زیادہ کام کرنا ہے، چیزوں کو فاسٹ ٹریک پر لے جائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہماری حکومت میں کسی بھی منصوبے میں تاخیر نہیں آئے گی، تمام محکمات بروقت اپنے پروجیکٹس تیار کر کے متعلقہ فورمز تک پہنچائیں۔ سیکرٹری صاحبان وزراء کی نگرانی میں بلاک ایلوکیشن کے خلاف اسکیمز تیار کرکے 15 دسمبر سے پہلے جمع کروائیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ممبران اسمبلی لوکل گورنمنٹ سے متعلقہ اسکیموں کی نشاندہی کرکے 30 دسمبر تک منظوری کے لیے ارسال کریں، ممبران اسمبلی کی جانب سے اسکیموں کی نشاندہی میں تاخیر کی وجہ سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ کمیونیکیشن اینڈ ورکس سے متعلقہ منصوبہ جات کی جلد تکمیل کے لیے عارضی بنیادوں پر ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتیاں کی جائیں تاکہ منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز ہوسکے۔ترقیاتی منصوبہ جات میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائےوزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کہا کہ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور کابینہ ترقیاتی پارٹی کے اختیار میں اضافے کے لیے وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین ایکنیک سے بات کروں گا تاکہ ان کے اختیارات کو بڑھایا جاسکے اور منصوبہ جات کی منظوری میں تاخیر نہ ہو۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) عاطف الرحمٰن نے بریفنگ میں بتایا کہ آزاد کشمیر کا کل ترقیاتی بجٹ 49 بلین ہے، جس میں سے 32 بلین پی ایس ڈی پی کی بلاک ایلوکیشن ہے جبکہ 17 حکومت آزاد کشمیر کے اپنے ریسورسز میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 8 بلین کی اسکیمز پی ایس ڈی پی میں ہیں جبکہ 5 بلین وزیراعظم پاکستان کے پیکج میں شامل ہیں۔ اس وقت ہمارے کل 472 جاریہ منصوبے جبکہ 117 نئے منصوبہ جات سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔ اب تک دو سہ ماہیوں کے لیے 9.6 بلین روپے کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جو کل ترقیاتی بجٹ کا 40 فیصد ہیں۔ ریلیز شدہ فنڈز کے خلاف 7.3 بلین روپے کی یوٹیلائزیشن ہو چکی ہے جو کہ ریلیز شدہ فنڈز کا 70 فیصد بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 5 سالوں میں آزاد کشمیر نے 100 فیصد یوٹیلائزیشن یقینی بنائی ہے۔

جواب دیں

Back to top button