ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ اور گلبرگ سکیم کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں گندگی میں کمی ہوئی ہے، اندرونی کوریڈورز پر ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔ٹولنٹن مارکیٹ کی فرنٹ سائیڈ کے فساڈ پر سائینج اور بورڈز لگ رہے ہیں۔مارکیٹ کے پارکنگ ایریاز اور دیگر کوریڈورز میں ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کی بہتری اور صفائی مقامی تاجروں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے دکاندار گندگی کے خاتمے اور مارکیٹ میں بہتری کے لیے تعاون کریں۔ ٹولنٹن مارکیٹ کا انفراسٹرکچر جدید تقاضوں کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو صاف گوشت کی فراہمی مارکیٹ کا ماحول بہتر بنائے بغیر ممکن نہیں ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں ایگزاسٹ سسٹم کی تنصیب اور بیک سائیڈ پر باؤنڈری بنا دی گئی ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ کے دکاندار اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہی کام جلد مکمل ہوسکے گا۔ ٹولنٹن مارکیٹ دکاندار ماڈل دکانوں کی طرز اپنی دکانوں کو بہتر بنائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کے اپ گریڈیشن کے کاموں میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر آرکیٹیک، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فیشن ایونیو، سرسید روڈ اور حالی روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔
Read Next
1 دن ago
طاہر فاروق کا فیروز پور روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ،عبد الستار ایدھی انڈر پاس اور فیروز پور روڈ پر جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
4 دن ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
4 دن ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
Related Articles
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
1 ہفتہ ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
1 ہفتہ ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
1 ہفتہ ago


