چیف سیکرٹری پنجاب کا اضلاع میں آوارہ کتوں کے کاٹنے اور کھلے مین ہولز کے باعث حادثات پر اظہار برہمی

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ آوارہ کتے، کھلے مین ہولز انسانی جانوں کیلئے سنگین خطرہ، اس معاملے میں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس- ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام، سڑکوں پر موجود گڑھوں کو ختم کرنے اور شہروں کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آوارہ کتوں، کھلے مین ہولز کے مسئلے کے سدباب کیلئے واضح ہدایات جاری کی ہیں، غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔چیف سیکرٹری نے اضلاع میں قائم کئے گئے پی ایچ اے اور واسا کو فوری طور پر مکمل فعال کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ دو روز میں جامع پلان پیش کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button