پنجاب ریونیو اتھارٹی،قوانین کا نفاذ اور عوامی سہولت ساتھ ساتھ۔۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت آئی ٹی اور لیگل امور بارے اجلاس ہوا۔ بذریعہ سہولت ایپلی کیشن شکایات کا اندراج کرنیوالوں کو انعامات دینے کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ای کمپلینٹ سسٹم کے تحت شکایت کنندہ سے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی لی جائیں گی۔ ریکارڈ میں بے ضابطگی یا جعلی رسید ثابت ہونے پر ادا شدہ جرمانے کا مخصوص حصہ شکایت کنندہ کو دیا جائے گا۔ انعامی رقم کی باقاعدہ منظوری اتھارٹی اجلاس میں لی جائے گی۔چیئرمین پی آر اے نے مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کو مزید وسعت اور افسران کی روزمرہ کارکردگی اپلوڈ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ بننے والے نئے یونٹس والے افسران کے اہداف اور ٹریننگ مکمل کروائی جائیں۔ لیگل ونگ کو زیر التواء مقدمات اور ریکوری کیسز کو بروقت نبٹانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ ای آئی ایم ایس کے نفاذ کو یقینی بنانے سے ٹیکس کولیکشن میں واضح اضافہ ہو گا۔
Read Next
4 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ ٹیکس وصولی، 87 ارب روپے جمع*
6 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں متعدد افسران کے تبادلے اور تقرریاں*
2 ہفتے ago
ورلڈ بینک وفد کی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ملاقات،ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر اتفاق
3 ہفتے ago
*ایک سال میں 35 ہزار نئے کاروبار، پی آر اے کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ*
3 ہفتے ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جعلی رسیدوں،غیر شفاف ریکارڈ اور ٹیکس وصولی میں بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا
Related Articles
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
3 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
4 ہفتے ago



