وزیر اعلٰی مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، تحصیلوں میں بھی گرین بسیں چلیں گی،اپنا کھیت،اپنا روزگار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں کسان کو سرکاری زمین،نوجوان کو روزگار، مسافر کو سہولت، مریض کو بہترین علاج، تاجر کو آسانی،اضلاع کے بعد تحصیلوں میں بھی الیکٹرک بسیں چلیں گئی۔ مزارع بن کر دوسروں کی زمینوں پر ہل چلانے والے کسانوں کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا اپنے کھیتوں کے مالک بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کی زرعی سرکاری اراضی اب اشرافیہ کے لیے نہیں،غریب کے روزگار کے لیے وقف ہوگی۔ پنجاب میں نوجوانوں کے لئے سی سی ڈی،ایکسائز، ٹورازم پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر میں سینکڑوں آسامیوں کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 32ویں اجلاس،تاریخی فیصلے،نئے پراجیکٹس اور ترقی کا نیا روڈ میپ پیش کیا گیا۔پنجاب میں نیا سفری انقلاب اضلاع کے بعد اب تحصیل میں بھی شاندار گرین بس چلیں گی۔

پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 32 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں زرعی سرکاری اراضی کاشت کے لئے دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 50ہزار افراد کو کاشت کے لئے سرکاری زمین دینے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں تحصیلوں میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کے لئے ایک ہزار گرین بسیں منگوانے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرو بس سروس میں 25مارچ سے کیش لیس ادائیگی سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کیش ادائیگی کی صورت میں مسافر کو الیکٹرک بس میں زیادہ کرایہ ادا کرنے پڑے گا۔ کابینہ نے ٹی کیش کارڈ، بنک کارڈسسٹم 25مارچ سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں تاجرطبقے کے لئے قوانین میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ہارس اینڈ کیٹل شو کرانے کی ہدایت کی اور ہر ضلع میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی طرز پر تقریبات منعقد کرانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ہر شخص کو اس کا حق دے رہے ہیں،ہر سہولت شہر سے تحصیل اور تحصیل سے گاؤں تک پہنچ رہی ہے۔ کابینہ اجلاس میں مری میں برفباری کے دوران سڑک کلیئر کرانے پر خاتون ایکسین کو شاباش دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری کے علاوہ نئے سیاحتی مقامات متعارف کرانے کی ہدایت کی۔ پنجاب کابینہ میں دو سال میں ایک ملین نوکریاں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خراج تحسین کیا گیا۔ اجلاس میں ایکسائزٹیکسیشن اور نارکوٹیکس کنٹرول میں 216خالی آسامیوں پرکانسٹیبل بھرتی کی منظوری دی گئی۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1000 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ ٹورازم پولیس کے لیے 980 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ ٹی ڈی سی پی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈیپا رٹمنٹ کے آئی سی ٹی سیل کے ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ ٹوارزم آرکیالوجی، میوزیم اور ملحقہ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کے لئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی جبکہ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد16 سے 18 سال کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ مل سکے گا۔ اجلاس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی سلیکشن کے قواعد وضوابط اور اوقاف ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایگریکلچر کی آسامی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں کچے کے علاقے سے 141ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔ تھرمل ڈرون اور کیمرے کے ذریعے سندھ سے لائے جانے والے یرغمالیوں کی نشاندہی کرکے رہائی ممکن ہوئی۔ پوٹھوہار ریجن میں بارش کی وجہ سے گندم کی فصل بہترہونے کا امکان ہے۔صوبائی کابینہ نے سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ یونیورسٹی آف پنجاب کے پوٹھوہار کیمپس گوجر خان میں قیام کی منظوری دی گئی۔ پیرا ویٹرنری فیلڈسٹاف کیلئے فکسڈ ٹریولنگ الاؤنس2ہزار ماہانہ سے 4ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (DVRS) ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی سروس میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی سروس میں توسیع دی گئی۔ وزیراعلیٰ اور کابینہ نے صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا کو مبارکباد دی اور مانیٹرنگ کے لئے کاوشوں کو سراہا۔کابینہ نے مری میں برفباری کے دوران خدمات سرانجام دینے پر صوبائی وزیرملک صہیب احمد اور ان کی ٹیم کوشاباش دی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ2024ء کے انتظامی امور سے متعلق مسودے کی منظوری دی گئی۔ پرائس کنٹرول اور کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ، 2003 کے تحت فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز، جوڈیشل ٹاؤن، لاہور خود مختار طبی ادارے کے قیام کی منظوری دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک کے اکاؤنٹ سے ٹی ایچ کیو جنڈکی اراضی کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے چلنے والے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام (PICP) کے لیے پراجیکٹ معاہدے پر دستخط کے اختیار کی منظوری دی گئی۔ شریمپ سٹیٹ پراجیکٹ کے انرجی سیکٹر میں مشینری اور ضروری آلات کی خریداری کے لئے متبادل طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دی گئی۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کے آپریشن جاری کرنے کے لئے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو سالانہ سبسڈی اور گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسوں کے آپریشن جاری رکھنے کے لئے پی ٹی سی کو سالانہ سبسڈی اور گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ منڈی بہاؤالدین میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کے لئے مالی معاونت کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے لئے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کے لئے 6 کروڑ29 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کیلئے ضمنی گرانٹ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کیلئے اضافی فنڈز، سپیشل برانچ کے لئے جی ایس ایم لوکیٹر خریدنے اور رائیونڈ تبلیغی مرکز کے ایریا میں چار ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ سی سی ڈی کے افسروں اور ملازمین کو کیش ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔ کالعدم جماعت کے احتجاج کے دوران جلائی جانے والی گاڑیوں کی مرمت اور تبدیلی کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب کے بڑوں ہسپتالوں کے آئی سی یو کے لئے وینٹی لیٹر خریداری کی منظوری دے دی۔ گرفتار قیدیوں کو کھانے مہیا کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ لاہور کے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ کی ادائیگی کے لئے قانونی امور کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایکوا کلچر اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز مہیا کرنے کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے اضافی وسائل مہیا کرنے کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترقیاتی سکیموں میں تبدیلیوں اور شمولیت کی منظوری دی گئی۔ گوجرخان میں بس شیلٹر، ڈویژنل آفس، بس ڈپو اور ای بسوں کی سکیم کو مالی سال میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پلیسر گولڈ مائننگ کے لئے کیپسٹی بلڈنگ کی منظوری دی گئی۔ آبادیوں اور زرعی اراضی کو دریائی سیلاب سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ سی ایم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیٹ ٹاپ خریداری کی منظوری دی گئی۔ پراجیکٹ ایمپلی منٹیشن لیٹر کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025 ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ تیسرے پارلیمانی سال کے لئے پنجاب اسمبلی کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ کے رولز میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ 2025کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی پیکج کی منظوری دی گئی۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی مالی معاونت سے پنجاب لو کاربن اینڈ ایگریکلچر پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت پراپرٹی ٹربیونل کے ممبر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کمیشن برائے سٹیٹس آف وویمن کے چیئر پرسن کے پے پیکج کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین پی ایل اے ٹی شعیب سعید کی ایکس پاکستان لیو کے لئے این او سی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب سنٹر آف ایکسی لینس برائے انسداد انتہا پسندی کے چیف کوآرڈینیشن آفیسر کے تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں سرکاری اور نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لئے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ لاہور میں چوتھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پی اے ایف ڈی اے کی فوڈ ایگریکلچر اینڈ ڈرگز مائیکرو بیالوجی اینڈ کیمسٹری لیبارٹریز کے لئے کیمیکل اور دیگراشیاء خریدنے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب فلم سنسربورڈ کے ا زسرنو تشکیل کی منظوری دے دی۔ نئی آسامیوں پر لم سم پے پیکج کے لئے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔ اے ڈی پی میں سپورٹس سیکٹر کے متبادل سکیموں کی منظوری دی گئی۔ لاہور میں بسنت کے موقع پر کائیٹ فلائنگ آرڈیننس2025ء کے تحت مشروط پتنگ بازی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ فلم سٹی کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

سکیموں میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2025 کے سپیشل سلیکشن بورڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سپیشلائزڈ میڈیکل انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2025ء کے تحت جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سپیشل سلیکشن بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام اور چیف منسٹر کینسر پیشنٹ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال میں شامل ترقیاتی سکیموں میں درستگی اور متبادل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد ری ایمپلائیمنٹ یا اپوائٹمنٹ کی صورت میں پنشن کی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز آفس میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ کے سٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ فکسڈ لائن آپریٹر سے ڈیجیٹل آپٹیکل فائبر کے فری رائٹ وے ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب گرڈ کمپنی لمیٹڈ میں اہم انتظامی عہدوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ کونسل برائے حقوق برائے معذور افراد (CRPD) میں 20 آسامیوں پر بھرتی کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ مارکیٹ اور اورئنٹڈ ماڈل کے تحت ویٹ پالیسی پنجاب 2026 کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب گورنمنٹ کے مختلف محکموں اورفیلڈ میں استعمال ہونے والی سرکاری گاڑیوں سے متعلق موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔ سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم ورکر ویلفیئر کمپلیکس میں 720 ہاؤسنگ یونٹس کے الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی ترقیاتی سکیموں میں تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت اے ڈی پی میں سیکیمیں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر برائے آٹزم کے انڈومنٹ فنڈ کے لئے مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ لالہ رخ ثقلین کے حکومت پنجاب کے خلاف پٹیشن کیس میں فنڈز مہیا کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ، 2019 اور 2021 رپورٹ پیش کی گئی۔ آئی سی ٹی پر مشتمل پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کو فنکشنل کرنے اور دیکھ بھال کے لئے بی آئی ٹی بی سے معاہدہ کی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر، پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (PTUT)، لاہور کی سروس/تنخواہ پیکج کی شرائط و ضوابط کا تعین کی منظوری دی گئی۔ سات لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہری علاقوں کے لئے ٹاؤن کارپوریشنز کی تعداد کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت-II، لاہور میں جج کی تعیناتی کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی اے ڈی پی 2025-26 میں 2-اسکیموں کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے تین علاقائی دفاتر کا قیام اور وسائل کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سفارشات کے لیے سرچ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکی منظوری دی گئی۔ سپیشل طلبہ کے لئے خصوصی تعلیمی اداروں میں ہمت کارڈ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ملتان کے علاقے حامد پور میں سلنڈر بلاسٹ کے متاثرین کی مالی امداد کے لئے فنڈزکی منظوری دی گئی۔ ڈاکٹر محمد سلمان سعید، ویٹرنری آفیسر کو طبی اخراجات کی مد میں 1,529,800 روپے کی منظوری دی گئی۔ کنسلٹنٹ ماہر امراض چشم ڈاکٹر سمیع اللہ کو میڈیکل چارجز کی مد میں 2,350,999 روپے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ 31ویں کابینہ اجلاس کی کارروائی،سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کی کارروائی کی توثیق دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button