کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 3لاکھ 27 ہزار412حقداروں کو رمضان راشن کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں، 1لاکھ 38ہزار694مستحقین کی دہلیز پر جاکر رمضان کارڈز وصول کرائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10رمضان تک ہر حقدار کی دہلیز پر ایکٹیویٹڈ کارڈ فراہم کیا جائیگا، رمضان کارڈ میں10ہزار روپے حقدار کیلئے ہیں۔کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے 23 سمیت لاہور ڈویژن میں 51رمضان دسترخوان فعال ہیں، اضلاع رمضان نگہبان دسترخوانوں کی تعداد بڑھائیں بہت بڑی خدمت ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان نگہبان راشن کارڈز تقسیم، رمضان دسترخوان، سہولت بازار، پرائس کنٹرول کا جائزہ لیا گیا۔کمشنرلاہور نے کہا کہ لاہورڈویژن میں 31 رمضان سہولت بازار فعال ہیں، پرائس کنٹرول کیلئے 24گھنٹے میں 8329انسپیکشنز کی گئی جس میں سے 496اوورچارجنگ پائی گئیں، ناجائز منافع خوری پر 8لاکھ 76ہزار روپے جرمانہ عائد، 6 ایف آئی آر درج اور 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گرانفروشی و ناجائز منافع خوری پر زیرو ٹالرنس ہے مارکیٹ کی سخت نگرانی کریں، پرائس کنٹرول کیلئے مجسٹریٹس اور پیرا فورس کو فیلڈ میں متحرک کردیا گیا ہے، رمضان بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹس میں 22 اہم بازاروں کی بھی مکمل پرائس چیکنگ ہورہی ہے، وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صفائی، پرائس کنٹرول، بیوٹیفکیشن شامل ہیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ایڈیشنل کمشنر محمد ارشد بھٹی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
Read Next
4 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل میچز کے لیے میونسپل و سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ
5 دن ago
*ڈپٹی کمشنرز ضلع کی سطح پر آنے والی ایجینسیز و اتھارٹیز کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
ڈی سی لاہور کی زیر نگرانی سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیے آلو، پیاز اور ٹماٹر کے 71 ٹرکوں کی آمد
7 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کاسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم ٹاون شپ کا دورہ
2 ہفتے ago
*کسی کو اجازت نہیں کہ نوٹیفائیڈ کرایوں سے زائد مسافروں سے کرایہ وصول کرے،کمشنر لاہور مریم خان*
Related Articles
لاہور میں 99 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈز کی ترسیل مکمل، 93 فیصد سے زائد ہدف مکمل
2 ہفتے ago
ماہ صیام میں 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد انسپکشنز؛ 592 گراں فروش گرفتار،541 ایف آئی آرز درج, 2 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد،ڈی سی لاہور
2 ہفتے ago




