لوکل کونسلز ایسوسی ایشن صوبائی حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان برج کا کردار ادا کررہی ہے،سید کمیل حیدر شاہ

صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن پاکستان اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن صوبائی حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان برج کا کردار ادا کررہی ہے سندھ میں 98% فیصد منتخب بلدیاتی چیئرمین کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ منتخب وائس چیئرمینوں کو مذید بااختیار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میٸرز اور چیٸرمینوں کا ہر محکموں میں کردار رکھا جائے ڈسٹرکٹ کونسل ممبرز کو کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے سمیت کسی قسم کا الاؤنس نہیں دیا جاتا بجٹ میں ڈسٹرکٹ کونسل میمبران کے لیے رقم مختص کی جائے بلدیاتی انتخابات کے تسلسل سے انعقاد سے لوکل کونسلز مستحکم ہونگی۔

جواب دیں

Back to top button