وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میڈیامیسج میں لاہوریوں کو شاباش دی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے بسنت کے موقع پر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کیاہے- خوشی ہے کہ لاہور والو ں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی ہے-لاہور آج بہت خوش ہے،میں بھی بہت خوش ہوں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ الحمد للہ لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیاہے-خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا-کھابے کھائے گئے پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی، یہی خوشی ہے-مقررہ سائزاور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی-لاہور بھر میں دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے -چھتوں پر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پیشگی اقدامات موثرثابت ہوئے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا-لبرٹی اوراندرون شہر سمیت ہر علاقے میں 200کلینک آن ویل،21فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے -وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج بسنت فیسٹیول کا آخری دن ہے۔ عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔
Read Next
16 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی سی ایم ای بائیکس سکیم کا پراسیس جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت
16 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا
16 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا
3 دن ago
*آٹے کا نرخ بڑھنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاشدید برہمی کااظہار،10 ارب کی سبسڈی منظور*
3 دن ago
صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کی ترقیوں کی منظوری
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے،2820 بھرتیوں کی منظوری دیدی
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوکی وفد کے ہمراہ ملاقات
5 دن ago



