پشاور(بلدیات ٹائمز)صوبائی حکومت کی دعوت پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات میں مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل پر تفصیلی طویل بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں وزیر بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی، سکٹریری بلدیات، کمشنر پشاور شامل تھے جب کے بلدیات نمائندوں کیطرف سے صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار، ترجمان ایسوسی ایشن چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ خان مروت، زیشان محمد غزنی خیل چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ غزنی خیل لکی مروت، ہارون صفت چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پشتخرہ پشاور، کوارڈنیبٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن انتظار علی خلیل، غیور علی خٹک چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پبی نوشہرہ، شاہ خالد خان چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ لنڈی کوتل خیبر،عادل خان چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ لاہور صوابی، این سی چئیرمین بہادر کلی ارباب وصال، حفیط الرحمن چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ حسن خیل، این سی چئیرمین ایوب قریشی، این سی چئیرمین نیک محمد،جنید رشید چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ ککی بنوں شامل تھے۔ مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل، مقامی حکومتوں کیساتھ گذشتہ چار سالوں سے جاری بدترین ظلم، مقامی حکومتوں کی اہمیت، گزشتہ چار سالوں سے بغیر وسائل، بغیر ترقیاتی فنڈز، بلدیاتی نمائندوں کے بقایاجات و دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف پیش کردہ مسائل و مطالبات کے حوالے سے وزیر بلدیات خیبرپختونخوا نے مکمل تائید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے نمائندوں کیطرف سے پیش کردہ مسائل حقیقی مسائل ہے۔مقامی حکومتوں کے مسائل اور وزیر بلدیات خیبرپختونخوا کی گفتگو تفصیلی فراخ دلی سے سننے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نمائندہ وفد کو یقین دہانی کرائی کہ 15 مارچ سے پہلے پہلے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے جائینگے کیونکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے زریعے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ممکن کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سکٹریریٹ سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق کہ مقامی حکومتوں کے فیز ون 15 مارچ کے کے اختتام سے پہلے
بلدیاتی نظام کے تسلسل کے لئے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت دی جائے گی۔کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے طلب کیا جائے گا اور 15 مارچ سے پہلے فیصلہ کیا جائے گا۔کمیٹی میں نئے بلدیاتی انتخابات تک موجودہ نظام برقرار رکھنے کے طریقہ کار پر غور ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی کے بعد لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ کمیٹی لوکل کونسل ایسوسیشن خیبر پختونخوا کے نامزد اراکین کا مؤقف بھی سنے گی، بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخوا حکومت مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریگی تاکہ گزشتہ بلدیاتی نمائندوں کے ضایع چار سالوں کا ازالہ ہوسکے اور عوام کو گھر کی دہلیز پر بہترین سماجی و میونسپل خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔




