سیکرٹری فوڈ سیفٹی کا سہولت بازار وحدت کالونی کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پرڈاکٹر کرن خورشید نے سہولت بازار عملے کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر بھی چیک کیا دورہ کے دوران انہوں نےسہولت بازار میں بزرگ شہریوں کے لیے قائم خصوصی ڈیسک کا بھی معائنہ کیا- سیکرٹری فوڈ سیفٹی نےسہولت بازار میں اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا اور خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کی اور ان سےاشیاء خورونوش کی دستیابی پر فیڈ بیک لیا اور ہدایات جاری کیں کہ سہولت بازار میں ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کے مجموعی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے -ڈاکثر کرن خورشید نے بتایا کہ
پنجاب کے تمام سہولت بازاروں میں اشیاء خور و نوش 10 فیصد سے زائد ڈسکاؤنٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں-انہوں نے۔سہولت بازار میں فوڈ سیفٹی عملہ کی ناقص کارکردگی پر ساخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فرائص میں غفلت برتنے والے اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی -انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی اسانی کے لیے سہولت بازاروں سے 5کلو میٹر ریڈیس تک فری ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے -سیکرٹری فوڈ سیفٹی نشہریوں سے درخواست کی کہ وہ رمضان کے مہینے میں موسمی پھلوں اور سبزیوں کو ترجیح دیں تاکہ طلب اور رسد کے توازن کو برقرار رکھا جا سکے –




