بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز اور چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر رائے ونڈ میں گرینڈ آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں اسکواڈ نے مین بازار رائے ونڈ سے تجاوزات کا صفایا کر دیا
۔آپریشن کے انچارج شہزاد رسول اور اسکواڈ نے تجاوز کنندگان کا کئی ٹرک سامان ضبط کر لیا۔





