سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ زید بن مقصود کی زیر صدارت ڈی سی آفس لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ستھرا پنجاب، لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ڈی جی ستھرا پنجاب عمر جاوید، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام شاہد زمان لک نے شرکت کی،جبکہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ستھرا پنجاب کے مینجنگ ڈائریکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ڈی جی ستھرا پنجاب اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نے متعلقہ پروگرامز پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرز اور مینجنگ ڈائریکٹرز کو مختلف ٹاسکس تفویض کیے گئے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے کہا کہ ستھرا پنجاب آپریشنز میں مزید بہتری لانا اولین ترجیح ہے،
تمام گاڑیوں کی ویریفکیشن کا عمل ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ورکرز کی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ستھرا پنجاب آپریشنز میں کے پی آئیز کے مطابق مطلوبہ نتائج یقینی بنائے جائیں۔زید بن مقصود نے ایف ایم اوز کے انوائسز ہر ماہ مقررہ وقت تک فائنل کرنے اور صفائی مشینری کی باقاعدہ واشنگ و مینٹیننس یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ موسٹ کریٹیکل کمپوننٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پی ڈی پی کے تحت 90 فیصد فنڈز کی یوٹیلائزیشن یقینی بنائی گئی، جبکہ رواں سال پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 23 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 14 ارب روپے جاری ہو چکے ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں لو لائن ایریاز کی زوننگ مکمل کرنے، مکمل ہونے والے ڈسپوزل اسٹیشنز کے علاقوں میں امپیکٹ اسٹڈی کروانے اور ڈیزائننگ و پلاننگ سے متعلق سفارشات محکمہ کو بھجوانے کی ہدایت کی۔ نان سروسڈ ایریاز میں ترقیاتی کاموں کو ٹاپ پرائرٹی دینے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بتایا کہ پلان کے تحت سینکڑوں سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ فیز ٹو کے تحت 6 ہزار سے زائد گلیوں کو اپ گریڈ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ہدایت کی کہ تمام پروگرامز پر مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی و میونسپل سروسز کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے۔






