وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا سال 2026 کا تیسرااجلاس منعقدہوا۔گورننگ باڈی اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈے منظور و پیش کیے گئے اور لاہور ماسٹر پلان پر پیش رفت بارے اتھارٹی ممبران کو بریفنگ بھی دی گئی

۔اجلاس میں ایل ڈی اے ہاؤسنگ سکیموں میں ایکسیس ایریا چارجز کے لیے پالیسی میں ترمیم اورایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ کے لیے پیلرا سے سروس لیول ایگریمنٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ ایل ڈی اے نے ایک لاکھ دو ہزار فائلوں کی سفٹنگ مکمل کر لی ہے اور بقیہ فائلوں کی سفنٹنگ کا عمل تیز کرنے کے لئے پیلرا سے سروسز حاصل کی جائیں گی۔اجلاس میں سٹرکچر پلان روڈز کے مسنگ لنکس کی تعمیر کے دوران ایل ڈی اے لینڈ یو رولز کے مطابق لینڈ ایکوزیشن ماڈل پر زمین ایکوائر کرنے کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں موہلنوال سکیم کے نام کی تبدیلی کا ایجنڈا منظور کیاگیا۔
ایل ڈی اے اتھارٹی کی موہلنوال سکیم کا نام تبدیل کرکے ایل ڈی اے انکلیو رکھنے کی سفارش کی۔اجلاس میں گورننگ باڈی ممبران کے ٹیکنیکل ممبران اکبر شیخ اورعبدالحنان،ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاون پلانر،چیف آئی ٹی آفیسر،ڈائریکٹر ہاوسنگز، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اور متعلقہ افسران سمیت ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس، نیسپاک ،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ،نمائندہ لوکل گورنمنٹ،ٹیپا اور کمشنر لاہور کے نمائندوں نے شرکت کی۔





