امید ہے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہنگامی بنیادوں پر مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرینگے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز) خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کے فعالیت کے سلسلے میں گزشتہ شب صوبائی حکومت کی دعوت پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، وزیر بلدیات مینا خان آفریدی و لوکل کونسلز ایسوسی ایشن مذاکرات کے بعد کے صورتحال اور بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام اجلاس زیر صدارت صدر ایسوسی ایشن مئیر مردان حمایت اللہ مایار منقعد ہوا۔

اجلاس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی، ترجمان ایسوسی ایشن چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ خان مروت، غلام حقانی چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ رزڑ صوابی، ہارون صفت چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پشتخرہ، کوارڈنینٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل، ارباب وصال، شبیر خلیل، مولنا نیک محمد درویش، حاجی کلیم اللہ، زیشان محمد خان، احسان اللہ احسان، میاں محفوظ الرحمن، حاجی عظمت آفریدی، مفتی کفیل سمیت صوبہ بھر سے سینکڑوں بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔منقعدہ اجلاس میں سکٹریری سٹیج کے فرایض کوارڈنینٹر ایسوسی ایشن انتظار علی خلیل نے ادا کیے۔مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے اجلاس میں شرکت پر صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تشریف آوری پر بلدیاتی نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر قیادت اپ احباب نے جو قربانیاں دی ہے اسکو یاد رکھا جائیگا۔مئیر مردان و صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا حمایت اللہ مایار نے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل کے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کے خدمات اور اس میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے بہترین کردار پر بات کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کے مطابق مئیر مردان و صدر ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز صوبائی حکومت کی دعوت پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیساتھ ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ گزشتہ شب ملاقات مثبت رہی۔کامیاب مثبت مذاکرات کے بعد لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے اعلان کیا تھا کہ اج 3 مارچ بروز منگل ہونے والے احتجاجی دھرنا کو ہم ملتوی کرتے ہےلہذا خیبرپختونخوا کے دور دراز سے جو بلدیاتی نمایندے پشاور پنچ چکے تھے وہ اج منقعدہ اجلاس میں شرکت کریں جب کے دیگر بلدیاتی ممبران اج پشاور کا رخ نا کریں اسی سلسلے میں اج کا اجلاس منقعد ہورہا ہے۔آج کے منقعدہ اجلاس کے وساعت سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا امید رکھتی ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا و صوبائی حکومت مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے 15 مارچ سے پہلے بہترین قانون سازی کریگی۔ حمایت اللہ مایار کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہے جمہوریت پر یقین رکھتے ہے ہم مطالبہ رکھتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات باقاعدگی سے ہوا کریی۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نا صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان کے لیے مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام کے لیے تحریک چلا رہی ہے۔گزشتہ چار سالوں سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام مفلوج یے اگر ضم اضلاع کی بات کریں تو ضم اضلاع میں پہلی دفعہ مقامی حکومتوں کے انتخابات ہونے کے باوجود بھی اج تک ضم اضلاع کے بلدیاتی نمائندگان بنیادی اختیارات بلکہ دفاتر کے حصول سے بھی محروم ہیں۔ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کا مزید کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخوا حکومت کیساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں سے بھی امید رکھتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے ساتھ دیی تاکہ خیبرپختونخوا میں بہترین فعال بلدیاتی نظام قائم ہوکر عوام کو گھر کی دہلیز پر سماجی و میونسپل خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

جواب دیں

Back to top button