لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے محمد اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز محمود ایم پی ایز کی بلدیاتی انتخابات بروقت اور جماعتی بنیادوں پر کرانے کےکیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے لوکل گورنمنٹ کےرولز کےمتعلق دس روزمیں رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت نے مقامی نمائندوں کےانتظامی اورمالی اختیارات سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی۔۔وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کےرولز بن چکے ہیں۔نمائندہ لوکل گورنمنٹ نے بتایا کہ یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کی جاچکی ہیں۔لوکل گورنمنٹ رولز بناکرمنظوری کےلئے کابینہ کوبھجوائے گئےہیں۔۔وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ نئے قانون میں مئیر کے اختیارات سلب کردئیے گئے۔جسٹس سلطان تنویرنےکیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کےوکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے اور کہا کہ سرکاری وکیل نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت غیر جماعتی اور تاخیرسے بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔غیرجماعتی اور تاخیرسےانتخابات کرانے سے جمہوریت کونقصان پہنچے گا۔غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات اور تاخیر آئین کےمنافی ہے۔عدالت عوامی مفاد میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کا حکم دے۔عدالت صوبے میں جماعتی بنیادوں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے۔
Read Next
دسمبر 31, 2025
14 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کے عہدے پر ترقی،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 30, 2025
*بسنت کی اجازت کیلئے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا*
دسمبر 19, 2025
پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات،لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
نومبر 5, 2025
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس، جواب طلب
اکتوبر 10, 2025
