وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اپیکس کمیٹی اجلاس میں مجموعی سیکورٹی صورتحال پر غور کیاگیا۔آپریشن غضب للحق میں کامیابی پر اظہار تشکرکیا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔پاک سرزمین کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کرنل گل فراز اور دیگرشہدا کو خراج عقیدت پیش کی گئی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔صوبے میں امن و امان سے متعلق امور کا جائزہ،اداروں کے درمیان موثر اشتراک کار پر اظہار اطمینان کیاگیا۔عوام کے تحفظ کیلئے حکومت پنجاب کے پیشگی سیکورٹی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے مشترکہ اقدامات اشتراک کاراور تعاون کی ضرورت پر زوردیاگیا۔کچہ ایریا میں سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اور پاکستان کی لیڈرشپ پر فخر ہے۔ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کامیابی سے نواز رہا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایران جنگ کے بعد پنجاب میں ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے فوری طور پرامن وامان کنٹرول کرنے پر توجہ مرکوز رکھی۔دکھ اور سوگ کی کیفیت میں پولیس کو پرامن مظاہرین سے محبت احترام سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ لاہور پولیس نے مظاہروں کی وجہ سے درپیش صورت حال کو بخوبی سنبھالا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس پرامن مظاہرین کی حفاظت کے لیے موجود ہوتی ہے، مظاہرین کو افطاری بھی پیش کی گئی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور ہوم سیکرٹری مسلسل علما کرام سے رابطے میں ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں اینٹی ڈرون یونٹ متحرک کررہے ہیں ڈسٹرکٹ میں بھی اینٹی ڈرون سیل ہونا چاہیے۔ کچہ آپریشن میں کامیابی پر پاک فوج اور سندھ پولیس کے شکر گزار ہیں۔ساڑھے تین ماہ سے کچہ میں اغوا برائے تاوان کا کیس سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کچہ کے لئے سیف سٹی، ایجوکیشن ریفارمز، ہیلتھ سمیت 10- ارب کیڈویلپمنٹ پراجیکٹ لارہے ہیں۔ کچہ میں 1500 اہلکار تعینات ہونگے، بلٹ پروف گاڑیاں بھی دے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نے کہا کہ کچہ میں بھی اپنا کھیت اپنا روزگار کے تحت بے زمین کسانوں کو زرعی اراضی دینگے۔سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ضروری ہے کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی 74 ہزار امام مسجد کا باعزت ماہانہ اعزازیہ مقرر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بسنت پر بائیک سیفٹی راڈ پابندی پر 100فیصد عملدرآمد سے ثابت ہوا ہمارے لوگ قانون کی پابندی کرتے ہیں۔لاہور میں محفوظ بسنت سے لوگوں کو خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا گیا۔پنجاب سموگ فری جارہا ہے۔ سکول اور ہوٹل بند نہیں کرنے پڑے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان میں مخیر حضرات کے اشتراک سے ہر تحصیل میں افطاری پیش کررہے ہیں۔ رمضان نگہبان پیکج کے تحت 4.2 خاندانوں کو دس دس ہزار کا بے مثال امدادی پیکج دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت سنبھالی تو پتہ چلا پنجاب کا مستند ڈیٹا ہی نہیں۔ پی سی ایس آر کے ذریعے ڈیٹا مرتب کیا گیا۔ جن لوگوں کو امداد نہیں ملی ان کو 24 گھنٹے میں دس ہزار امداد دے رہے ہیں۔ ہر تحصیل میں رمضان نگہبان اور سہولت بازار سے سستی اشیاء مہیا کررہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ساڑھے دس ہزار سے زائد غیر قانونی افغان کو نکالا کومبنگ آپریشن میں روزانہ دس بارہ غیر قانونی افغان نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کی سیکورٹی میں ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ کوتاہی برداشت نہیں۔ لاہور میں ٹریفک منیجمنٹ کیلئے چین کی طرز پر آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی۔چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر توجہ ہے اب صرف پولیس کی ہمراہی میں ہی نقل و حرکت کرینگے۔اجلاس میں کہاگیا ہے کہ پنجاب میں جس طرح لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیا گیا قابل تحسین ہے۔ اجلاس میں کہاگیا ہے کہ سیکورٹی کیلئے حکومتی اداروں کا شاندار اشتراک کار قابل قدر ہے-کورکمانڈر لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شریک کی۔
Read Next
1 دن ago
تحصیل کمالیہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیگر علاقوں میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے اعلٰی سطحی انکوائری کمیٹی قائم
3 دن ago
چیف سیکریٹری پنجاب کا ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل ہیڈکواٹر کی سطح پر انتظامی اصلاحات کا مجوزہ پلان
3 دن ago
”-پنجاب کے 15اضلاع میں نکاسی آب کیلئے بہترین اور جدید ترین272 مشینوں کی فراہمی مکمل
4 دن ago
مظفر گڑھ میں عوام کو مفت سبزی دینے کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ شروع کردیا گیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ کے شہید معصوم بچوں کی یاد میں ”اپنی چھت، محفوظ چھت“ پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید پانچ اضلاع لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے لئے الیکٹروبس سروس کاڈیجیٹل آغاز کر دیا
5 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل عارف والا میں ساہیوال ڈویژن کے لئے 10 نواز شریف سکول آف ایمیننس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
5 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
1 ہفتہ ago


