لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے متعدد سیکشنز کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پنجاب حکومت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین رضا قریشی سمیت دیگر کی دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کی وساطت سے دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں بیوروکریسی کو غیر معمولی اختیارات دینا آئین کے آرٹیکل 140-A کی صریح خلاف ورزی ہے۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آئین کے مطابق اختیارات منتخب نمائندوں کو منتقل ہونا ضروری ہیں جبکہ نئے ایکٹ کے تحت ان اختیارات کو سرکاری افسران کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانا آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے جو شہریوں کو سیاسی جماعت سے وابستگی اور تنظیم سازی کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
Read Next
2 ہفتے ago
جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کیس،لاہور ہائی کورٹ نےلوکل گورنمنٹ کےرولز سےمتعلق دس روزمیں رپورٹ طلب کرلی
دسمبر 31, 2025
14 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کے عہدے پر ترقی،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 30, 2025
*بسنت کی اجازت کیلئے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا*
دسمبر 19, 2025
پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات،لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
اکتوبر 10, 2025
لاہور ہائی کورٹ نے 244 سول ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
Related Articles
ضمنی الیکشن این اے 129 لاہور تھری کے لئے الیکشن کمشن آف پاکستان نے ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور ڈویژن عثمان غنی کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا
جولائی 31, 2025
عام لوگوں کی شکایات حل کر نے میں محتسب کے اداروں کا اہم کردار ہے،اعجاز احمد قر یشی ”امبڈ سمین شپ اور عالمی معیار کے تقا ضے” کے مو ضوع پر ویبینار سے خطاب
مئی 29, 2025




