وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت افورڈایبل ہاؤسنگ بارے اہم اجلاس ہوا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام محمد عبدااللہ نے منصوبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔حکومت پنجاب نے کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ابتدائی مرحلے میں فیصل آباد اور خانیوال کا مجوزہ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آسان اور کم اقساط پر 1600 سے زائد گھروں کی تعمیر کا منصوبہ رواں سال میں ہی شروع ہوگا۔ 2 اضلاع میں 215 کنال سے زائد سرکاری اراضی پر رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ مکمل کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ میں اسکول، مسجد، متعلقہ سہولیات اور بنیادی انفراسٹرکچر و خدمات شامل ہوں گی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے واضح کیا کہ تعمیر شدہ یونٹس کی مستحق خاندانوں کو فراہمی کیلئے حکومت پنجاب سبسڈی بھی فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نے کم آمدن افراد کیلئے امید کے چراغ روشن کیے۔ اپنی زمین اپنا گھر منصوبے نے 2 ہزار خاندانوں کو مفت زمین کا مالک بنایا۔ انشاء اللہ نئے مالی سال کے آغاز سے قبل تاریخ ساز منصوبوں کا پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
3 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
3 دن ago
ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل
3 دن ago
RUDA Conducts Balloting for 20-Kanal Hospital Plot in Chaharbagh Phase-I
4 دن ago






