لیک سٹی سے رائیونڈ تک روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 2 ارب ،ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ جیل تعمیر کے لئے 2 ارب 23 کروڑ کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 77 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب 9کروڑ 40لاکھ 17ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب میں منہ اور پاؤں کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے 86کروڑ 35لاکھ روپے، لاہور میں لیک سٹی سے رائیونڈ تک روڈ کی بہتری و بحالی (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 99کروڑ 23لاکھ 47ہزار روپے اور ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 23کروڑ 81لاکھ 70ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button