ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اہم اجلاس،سخت فیصلے

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذوہیب حسن خان، سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے شرکت کی. اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی اور تمام کیسز پر بریفنگ دی. اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے47 کیسز کو سنا اور فریقین کے دلائل کی روشنی میں ہدایات جاری کیں اور ایک کیس میں ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا. 9 کیسز پر بریفنگ اور دلائل کے بعد استغاثہ دینے کے احکامات جاری کیے. 3 فارمیسیز کو آئندہ سماعت پر تمام فریقین اور ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا گیا. فریقین کے دلائل اور ڈرگ انسپکٹر کی بریفنگ پر 12 فارمیسیز کو وارننگ جاری کی. انہوں نے غیر حاضری پر 22 فارمیسیز کو نوٹسز جاری کیے اور آئندہ اجلاس میں طلب ہونے کا حکم دیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ سخت بے ضابطگیوں میں ملوث دکانوں یا کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور جعلی فارماسوئٹیکل دکانوں کو فی الفور بند و سیل کروانے کے احکامات جاری کئے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ جعلی کاروبار میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور مسلسل غیر حاضری پر فارمیسی کو سیل کیا، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ زائد المیعاد مال کے ساتھ کاروبار میں ملوث کمپنیوں یا دکانوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں کی جائیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button