ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے رنگ روڈ اور اطراف کا طویل دورہ کیا اور بابو صابو تا لاہور ائیر پورٹ صفائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، سی او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈپٹی سی او ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے. انہوں نے علاقے میں صفائی کے بہترین انتظامات پر ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائی جائے اور کوڑا کرکٹ جلانے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو مختص ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کیا جائے.

انہوں نے کہا کہ مین شاہراہوں، انڈسٹریل ایریا، گلی و محلوں سمیت مارکیٹس میں صفائی میکانزم میں بہتری لائی جائے اور عوامی شعور کے لئے ڈور ٹو ڈور کمپین چلائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی اقدامات بہتر ہونے سے شہر کی خوبصورتی وحسن نمایاں اور اجاگر ہوگا، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر کے حسن کو نکھارنے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہیں.






