بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر تحصیل شالیمار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا
۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں اسکواڈ تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔آپریشن انچارج شہزاد رسول نے اسکواڈ کے ہمراہ شیر شاہ روڈ،بھوگیوال روڈ،دلشاد سٹریٹ دروغہ والا اور سلطان محمود روڈ کے علاقوں میں کارروائی کی۔






