بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے غیر قانونی جھگیوں کے خلاف کرول گھاٹی آپریشن کر کے 5 ایکڑ اراضی واگزار کروا لی۔

ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں اسکواڈ نے تحصیل شالیمار میں کارروائی کی۔ضلعی انتظامیہ، پیرا فورس نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔انچارج آپریشن تحصیل شالیمار شہزاد رسول نے کئی گھنٹے آپریشن کے بعد کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا۔

جواب دیں

Back to top button