بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا
۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ دو کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں شمع کالونی، عطا بخش روڈ،کماہاں، صوئے آصل، کوٹ میلہ رام شامل ہیں۔






