بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تجاوزات کے ساتھ غیرقانونی بینرز کے خلاف آپریشن،کئی ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر تجاوزات کے ساتھ ساتھ غیر قانونی بینرز کے خلاف سخت آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں اسکواڈ نے باغبانپورہ برانڈرتھ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بڑی کارروائی کی۔انچارج آپریشن شہزاد رسول نے تین ٹرک سے زائد سامان قبضہ میں لے لیا۔غیر قانونی بینرز کے خلاف لاہور کی تمام تحصیلوں میں کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button