*پی ڈبلیو سی اے اور لاہور بینالے 04 کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط*

پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی اور لاہور بینالے کے درمیان لاہور کے تاریخی مقامات میں عصری فنونِ لطیفہ کو متعارف کرانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس مفاہمتی تعاون کے تحت لاہور بینالے 04 میں شرکت کرنے والے فنکار اپنے فن پارے پی ڈبلیو سی اے کے زیرِ انتظام منتخب تاریخی مقامات پر پیش کریں گے، جس سے لاہور کے تاریخی و تعمیراتی ورثے اور عصری فن کے درمیان ایک منفرد مکالمہ ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب نے کہا، ”یہ اشتراک لاہور کے تاریخی ورثے کو عصری فنونِ لطیفہ سے جوڑنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا اور سیاحوںکو ہمارے تاریخی مقامات کو ایک نئے اور دلچسپ انداز میں دیکھنے کا موقع ملے گا”اس اقدام کے ذریعے تاریخی مقامات کو تخلیقی سرگرمیوں اور عوامی رابطے کے متحرک مراکز میں تبدیل کیا جائے گا، جس سے لاہور کے ثقافتی ورثے کے فروغ میں مزید مدد ملے گی۔

جواب دیں

Back to top button