بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شالیمار زون میں آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے مجموعی طور پر 8 غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں گھوڑے شاہ روڈ،چاہ میراں، محمد دین کالونی اور شہباز روڈ شامل ہیں۔






