میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ناظم آباد انڈر پاس سے سریے چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انجینئرنگ کو انڈر پاس کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کرنے اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، میئر کراچی کی ہدایت پر متعلقہ محکمہ نے متاثرہ حصے کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ شہر کے عوامی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کا عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کی سہولت کے لیے تعمیر کیے گئے فلائی اوورز، انڈر پاسز اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کی حفاظت اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے یا ان کے حصے چوری کرنے سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی افادیت بھی متاثر ہوتی ہے،انہوں نے محکمہ انجینئرنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ ناظم آباد انڈر پاس کی بحالی کا کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ فلائی اوورز اور پبلک انڈر پاسز کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی جائے تاکہ عوامی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جاسکے، میئر کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں موجود تمام اہم عوامی انفراسٹرکچر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور جہاں کہیں حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہو وہاں فوری اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے بلدیاتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور عوامی منصوبوں کی حفاظت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Read Next
52 منٹس ago
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
55 منٹس ago
عوامی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کانقصان برداشت نہیں کیا جائیگا،کرم اللہ وقاصی
2 دن ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد
3 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کاکراچی کی سکیم 33، ملیر میمن گوٹھ، منور انڈر پاس اور ملحقہ علاقوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ
1 ہفتہ ago






